جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

ماضی میں امتیابھ اور عامر خان کا سکیورٹی گارڈ،آج کا معروف اداکار‘‘ یہ بالی ووڈ سٹار کون ہے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ نگری بھی عجب نگری ہے جیسے طلسم ہوشربا، کوئی زمین سے آسمان تک جا پہنچا اور کسی کو آسمان سے زمین پر پٹخ دیا گیا۔ امیتابھ بچن ریل کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور ایک ڈائریکٹر کی آفر نے امید کی کرن جگائی قسمت آزمائی میں ہرج نہ سمجھتے ہوئے فلم کی اور پھر کامیابی کا

سفر ایسا شروع ہوا کہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، شاہ رخ خان دہلی کا عام سے سانولے رنگ کا نوجوان جسے شروع میں چھوٹے موٹے رول ملے اور جس نے کبھی خواب بھی نہ دیکھا تھا کہ وہ بالی ووڈ کا کنگ خان کہلائے گا ۔ اسی طرح بالی ووڈ سٹار کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والا آج کا سپر سٹار بن گیا جو کبھی امیتابھ بچن کے گارڈ کے فرائض سر انجام دیتا تھا آج امیتابھ کے مقابل فلم میں اپنے جوہر دکھا رہا ہے جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں معروف بھارتی ٹی وی اداکار رونت رائے کی جنہوں نے اپنے ایک معروف کیریکٹر’’مسٹر بجاج‘‘ سے بے مثال شہرت پائی۔ آج رونت روئے بھارتی ٹی وی کا بڑا نام ہے جنہوں نے کئی مشہور ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’کسوٹی زندگی کی‘‘،’’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ اور ’’عدالت‘‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں جب کہ رونت رائے نے ٹی وی میں آنے سے قبل بالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کی تھی لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے تاہم کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ معروف اداکار پہلے سیکیورٹی گارڈ رہ چکے ہیں۔رونت روئے فلموں میں ناکامی کے بعد میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کے سیکیورٹی گارڈ بن گئے تھے

جس کے بعد انہوں نے 2003 میں سیکورٹی کمپنی قائم کرلی اور فلمی ستاروں کو سیکیورٹی مہیا کرنے لگے۔رونت روئے نے 2،2 سال عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ بطور سیکیورٹی گارڈ گزارے ہیں اور کئی جگہ تقریبات میں بھی انہیں فلمی ستاروں کے پیچھے کھڑا دیکھا گیا مگر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ رونت رائے اب پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم’’سرکار 3‘‘ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…