جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تین شادیوں کا انکشاف دوسری بیوی کا نام عائشہ۔۔۔۔پہلی اور تیسری کون ہیں؟جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو 26 سال ہوگئے لیکن اب پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین شادیاں کیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کم عمری سے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے

لیکن دونوں کی شادی میں مذہب آڑے آرہا تھا کیوں کہ کنگ خان مسلمان اور گوری ہندو ہیں جب کہ دونوں نے کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے 26 اگست 1991 کو عدالت میں شادی کرلی تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کنگ خان نےگوری سے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین بارشادی کی۔شاہ رخ خان نے گوری سے پہلی بار عدالت میں شادی اس لئے کی کہ اگر دونوں کے خاندان کا کوئی فرد کسی قسم کی کارروائی کرنا چاہے تو کسی قسم کا مسئلہ کھڑا نہ ہو جبکہ دوسری بار کنگ خان نے گوری کو اسلام قبول کرا کر نکاح کیا اور ان کا اسلامی نام عائشہ رکھا جبکہ تیسری باران کی شادی 25 اکتوبر 1991کو ہندو رسم و رواج کے تحت ہوئی جس میں دونوں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تاہم 3 بار شادی کے باوجود کنگ خان 25 اکتوبر کو ہی شادی کی سالگرہ مناتے ہیں اور ان کی شادی کو 26 سال ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے 3 بچے ہیں جس میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔‎

shahrukh family
شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان اور بچوں کے ہمراہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…