لاہور(آئی این پی) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کی بائیومیٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کی بائیو میٹرک سکیننگ کے لیے نادرا کی 4گاڑیاں قذافی سٹیڈیم کے احاطہ میں کھڑی کر دی گئیں
جبکہ پی سی بی کے ورکرز کی سکینگ کا عمل شروع کردیا گیاانتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 مارچ کو شائقین کیلئے قذافی سٹیڈیم کے دروازے تین بجے کھول دیئے جائیں گے شائقین کرکٹ کو 4 مقامات پر تلاشی کے بعد سٹیڈیم میں داخل کیا جائے گاپی ایس ایل کی تقریب 6 بجے جبکہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔