اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات نے پی ایس ایل فائنل کے دن موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔5 مارچ کو دوپہرسے لے کررات گئے تک موسم خشک اور خوشگوار رہے گا، دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک درجہ حرارت 26 سے 28 سینٹی گریڈ جبکہ شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک درجہ حرارت 17 سے 22 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران شمال مغرب سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم
خوشگوار رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جس کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہیں جب کہ فائنل میچ کی سیکیورٹی کے لیے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹوںکی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آ ڈیٹر جنرل سے ا آڈٹ کرایا جائے۔ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں ہیں، عوام کو ٹکٹ نہ ملنے کے ذمہ دار نجم سیٹھی ہوں گے۔