لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لئے سیاسی و عسکری قیادت کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ،سٹیڈیم کی فضائی نگرانی کے لئے دو ہیلی کاپٹروں کی بھی منظوری دیدی گئی۔جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے حکم پر پانچ مارچ کو ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لئے سیاسی و عسکری قیادت کو باقاعدہ دعوت نامے جاری کردیئے ہیں اور انہیں آگاہ بھی کیا گیا
کہ میچ کے دوران سگریٹ ، موبائل ، بیٹری ، لیٹر وغیرہ لانا ممنوع ہو گا ۔اس کے علاوہ سٹیڈیم کی فضائی نگرانی کے لئے دو ہیلی کاپٹروں کی بھی منظوری دیدی گئی جو کہ فائنل میچ کے دوران فضائی نگرانی کے امور سرانجام دیں گے۔