اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں پختونوں کیساتھ نسلی بنیادوں پر امتیاز برتا اور ان پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے، پختونوں کے خلاف کریک ڈائون اور زیادتیاں فی الفور بند کی جائیں،آئندہ شکایت ملی تو خود پنجاب کے تھانے چیک کروں گا، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا
اسپیشل کمبیٹ یونٹ و ایلیٹ فورس کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ نسلی بنیادوں پر ناروا سلوک برتا جا رہا ہے پاکستان کی ساری قومیتیں یکساں محب وطن ہیں اورہم ساری قومیتوں کو پاکستانی سمجھتے ہیں۔ آئندہ پختونوں کیخلاف کارروائی کی شکایت ملی تو خود پنجاب کے تھانے چیک کرونگا۔نوشہرہ میں اسپیشل کمبیٹ یونٹ اور تیرہویں ایلیٹ فورس کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فائنل لاہور میں کرانے کے سوال پر ان کاکہنا تھا کہ اللہ خیر کرے۔ وقت ملا تو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور جائوں گا۔