اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زخمی طالبہ سدرہ کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، فیملی کی پچاس ہزارسے مالی امداد بھی کی گئی ہے ،جبکہ وزراء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران زخمی سدرہ کی عیادت بھی کرچکے ہیں ۔اعلیٰ سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹی معاملے کے بڑی بریک بینی سے چھان بین کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل دانش سکول چشتیاں کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ سدرہ جو سکول ہوسٹل میں
رہائش پذیر تھی ،ہوسٹل کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھی جسے انتظامیہ نے فی الفور گھرکی ہسپتال پہنچایا تھا جہاں ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عامر عزیززخمی طالبہ سدرہ کی سرجری کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ واقع اتفاقی حادثہ تھا یا کچھ اور،اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازقت ہے ،تاہم تحقیقات جاری ہیں۔