جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلامی ملک میں سپریم کورٹ کے سامنے دیوی کا مجسمہ لوگ مشتعل ہو گئے ، بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آن لائن)بنگلہ دیشی  دارالحکومت ڈھاکہ میں اعتدال پسند اسلامی گروپ کے ہزاروں حمایتیوں نے سپریم کورٹ کے باہر انصاف کی دیوی کے مجسمے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔اعتدال پسند اسلامی گروپ حفاظت اسلام نے مظاہروں میں اس دیوی کے مجسمے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ اسلام کے خلاف ہے۔

بنگلہ دیش سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر لگائے گئےانصاف کی دیوی کا مجسمہ یونانی دیوی تھیمس سے مماثلت رکھتا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ڈھاکہ میں لگائی گئی دیوی نے ساڑھی پہن رکھی ہے۔ ڈھاکہ میں حفاظت اسلام کے حمایتی جمعہ کی نماز کے بعد ڈھاکہ میں واقع مسجد بیت المکرم کے باہر جمع ہوئے اور مظاہرے کیے۔ انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر دیوی کے مجسمے کو نہیں ہٹایا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔مظاہرین کے مطابق دیوی کا مجسمہ جو دسمبر میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر لگایا گیا ہے بت پرستی کے مترادف ہے۔مظاہر ین کا کہنا ہے کہ مجسمے یا کسی قسم کے بت پر اسلام میں ممانعت ہے۔ ہمارے مذہب میں کسی قسم کے مجسمے کی جگہ نہیں ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر اس مجسمے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

devi

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…