منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاک ترک سکول کامعاملہ سنگین ہوگیا،طلباکے والدین نے حکومت کوبڑی دھمکی دیدی

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن )پاک ترک سکول کے طلباء کے والدین نادیہ بی بی ، سونیا بی بی اور نعمت اللہ نے سکولوں پر قبضے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے عالم گیر خان کی مثبت جدوجہد کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو شدید سیاسی دباؤ کے ذریعے دھمکایا جارہاہے کہ انہیں ایک بدنام تنظیم معارف

فاؤنڈیشن کے حوالے کیاجائیگا جسکی سرپرستی موجودہ ترک حکومت کررہی ہے انہوں نے بتایا کہ اگست 2016ء میں پاک ترک فاؤنڈیشن سکولوں کو متوقع نقصان سے بچانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا وزارت خارجہ اور داخلہ کے آفیسران نے پاک ترک تعلیمی اداروں میں دخل اندازی سے اور ادارے کو کسی دوسری فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے سے بھی انکار کیاحالانکہ 20سال قبل پاک ترک ادارے قائم ہوئے تھے جو ہماری نئی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے گزشتہ برس پاکستان کے دورے کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے جذبہ خوش سگالی کے طورپر 108ترک اساتذہ کو خاندان سمیت 3دن میں ملک بدر ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے ویزوں میں تاخیر کے باعث ان کی روانگی لیٹ ہوئی انہوں نے کہا کہ پاک ترک سکول کے اساتذہ اور انتظامیہ نے ہمیشہ قدرتی آفات میں پاکستانی عوام کی مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین پر دو ترک شہریوں کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے جسکا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے اور میڈیا میں پاک ترک اداروں کو معارف فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کی باتیں سامنے آرہی ہے اور عالم گیرخان پر دباؤ ڈالا جارہاہے اور حکومتی ادارے اس میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عالمگیر خان کیساتھ بچوں کے سکولوں پر قبضے کی ناجائز کوششوں پر انکی مثبت جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…