منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شرجیل خان اور خالدلطیف کی مبینہ فکسنگ کے کیس کا ڈراپ سین‎

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف نے مشکوک شخص سے ملنے کا اعتراف کر لیا ہے لیکن انہوں نے کہاکہ ہم نے ملاقات ضرور کی لیکن اس کے ساتھ میچ فکسنگ کے بارے میں کوئی بات تک نہیں کی ۔پی سی بی نے شرجیل خان ا و رخالد لطیف کوچارج شیٹ کیاتھاجس کااب ان دونوں کھلاڑیوں نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ناصرجمشید کی معرفت سے ایک شخص سے ملاقات کی تھی اوروہ شخص ہمیں ہمارافین بن کرملاتھاہمیں نہیں معلوم تھاکہ وہ دراصل میچ فکسنگ کرانے والابکی ہے ۔

کرکٹرزنے مزیدکہاکہ جب اس نے ہمارے ساتھ میچ فکسنگ کی بات کی توہم نے اس کی بات سنی اوراُٹھ کرچلے آئے ۔خالد لطیف نے چارج شیٹ کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ بکی سے میری ملاقات ناصرجمشید کی معرفت ہوئی تھی لیکن بکی کی اصلیت سے میں آگاہ نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی کواس ملاقات میں آگاہ نہ کرناہماری غلطی تھی ۔میچ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان نے چارج شیٹ کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ میں کسی صورت میچ فکسنگ کاسوچ بھی نہیں سکتاکیونکہ اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی حقیقت سامنے آجائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…