ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

خوشگوار ازدواجی زندگی راز

datetime 20  فروری‬‮  2017 |

ایک شادی شدہ جوڑا اپنی بہترین اور سکھی ازدواجی زندگی کے لیے مشہور تھا۔ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان انکی 25 سالہ ازدواجی زندگی میں کسی جھوٹی سی بات پر بھی تکرار نہیں ہوئی تھی۔ لوگ ان کی اس محبت سے بھر پور ازدواجی زندگی کا راز جاننے کے لیے بے چین تھے ۔ایک مرتبہ اس خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز دریافت کرنے پر شوہر نے بتایا۔

ہماری شادی کے فورًا بعد ہم ہنی مون منانے ایک پر فضاء پہاڑی علاقہ میں گئے۔ وہاں ہم لوگوں نے گھڑ سواری کا پروگرام بنایا میرا گھوڑا بالکل ٹھیک تھا لیکن میری بیوی کا گھوڑا تھوڑا نخرے والا تھا۔ اس نے دوڑتے دوڑتے اچانک میری بیوی کو گرا دیا۔میری بیوی اٹھی اور گھوڑے کی پیٹھ پر بڑے پیار سے ہاتھ پھیر کر کہا’’یہ پہلی بار ہے‘‘،اور پھر اس پر سوار ہو گئی۔ تھوڑے در چلنے کے بعد گھوڑے نے پھر اسے گرا دیا۔بیوی نے گھوڑے سے پھر کہا’’یہ دوسری بار ہے‘‘،اور پھر اس پر سوار ہو گئی۔لیکن تھوڑی دور جا کر گھوڑے نے پھر اسے گرا دیا۔اس بار میری بیوی نے کچھ نہیں کہا۔ خاموشی سے اپنا پرس کھولا،پستول نکالی اور گھوڑے کو گولی مار دی۔
مجھے یہ دیکھ کر کافی غصہ آیا اور میں بلند آواز سے بیوی پر چلایا:’’یہ تم نے کیا کیا، پاگل ہو گئی ہو؟‘‘بیوی نے میری طرف دیکھا اور کہا: ’’یہ پہلی بار ہے‘‘بس وہ دن ہے اور آج کا دن ہماری زندگی خوشی اور امن سے گزر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…