سہون شریف (آن لائن) لال شہباز قلندر کے عقیدت مند پولیس کا حصار اور مرکزی دروازہ توڑ کر دربار میں داخل ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سہون شریف میں لال شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کے پیش نظر اس کو سیل کردیا گیا تھا لیکن جمعہ کے روز عبادت کے پیش نظر عقیدت مندوں نے لال شہباز قلندر کے مزار کا مرکزی دروازہ سمیت پولیس کا حصار توڑ دیا اور مزار میں عقیدت کے اظہار کیلئے داخل ہوگئے جبکہ انتظامیہ منہ تکتی رہ گئی