میڈرڈ (اے پی پی) سپین کی عدالت نے سکارف پہننے والی خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائروکا جزیرے کے پالما شہر کی عدالت نے حالیہ کچھ عرصے سے زیر بحث سکارف کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اپنا سکارف نہ اتار کر کام کرنے والی خاتون کو حق بجانب قرار دیا ہے۔ ہوئی اڈے پر کسٹمر سروس میں کام کرنے والی
ہسپانوی خاتون کو کام دینے والی فرم کی جانب سے گزشتہ سال اپریل اور جولائی میں پانچ بار تنخواہ کاٹی گئی تھی اور پھر کام سے نکال دیا گیا تھا۔ جس پر عدالت نے اس خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدلیہ نے سکارف پر پابندی کو سیکولرازم کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عدلیہ نے فرم کو فوری طور پر اس خاتون کو واپس کام پر رکھنے کے ساتھ ساتھ فرم کو چار ہزار 491 یورو جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔