ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﯾﮏ ﺩﯾﮩﺎﺗﯽ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺑﺎﺑﺎ ﺭﯾﻞ ﻣﯿﮟ ﺳﻔﺮ ﮐﺮﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﺱ ﮈﺑﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺟﻮﺍﻥ ﻟﮍﮐﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺑﮍﺍ ﻟﮍﮐﺎ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﺎﺭ ﺁﺝ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﮭﯿﻨﭽﻨﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﻟﮍﮐﺎ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﻼ ﻭﺟﮧ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﮭﯿﻨﭽﻨﮯ ﭘﺮ ﭘﭽﺎﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﺟﺮﻣﺎﻧﮧ ﮨﻮﮔﺎ۔
ﺑﮍﺍ ﻟﮍﮐﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ، ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺗﯿﺲ ﺭﻭﭘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﮐﺘﻨﮯ ﮨﯿﮟ؟
ﭼﮭﻮﭨﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﯿﺲ ﺭﻭﭘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺑﮍﺍ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ، ﭘﮭﺮ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺟﺮﻣﺎﻧﮧ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ۔
ﺍﯾﮏ ﻧﮯ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﺩﯼ۔ ﮐﭽﮫ ﺩﻭﺭ ﺟﺎﮐﮯ ﺭﯾﻞ ﮔﺎﮌﯼ ﺭﮎ ﮔﺌﯽ، ﺍﻭﺭ ﺭﯾﻠﻮﮮ ﮔﺎﺭﮈ ﺁﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﮭﯿﻨﭽﯽ؟
ﺑﮍﮮ ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﮨﻮﺷﯿﺎﺭﯼ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺑﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺑﺎﺑﮯ ﻧﮯ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﮭﻨﭽﯽ ﮨﮯ۔
ﮔﺎﺭﮈ ﻧﮯ ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺑﺰﺭﮔﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮭﻨﭽﯽ؟
ﺑﺎﺑﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺍ، ﭘﮭﺮ ﺳﻨﺒﮭﻞ ﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﭽﺎﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﻮ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭼﮭﯿﻦ ﻟﯿﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭧ ﻟﯿﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﮭﻨﭽﯽ۔
ﮔﺎﺭﮈ ﻧﮯ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻼﺷﯽ ﻟﯽ۔ ﭘﭽﺎﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﻧﮑﻠﮯ، ﺟﻮ ﮔﺎﺭﮈ ﻧﮯ ﺑﺎﺑﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﺩﯾﮩﺎﺗﯽ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺑﺎﺑﺎ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































