ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشہور مذہبی شخصیت

datetime 16  فروری‬‮  2017 |

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع لڑکیوں کے ایک اسکول کے ہال میں
تقریری مقابلہ ہورہا تھا۔موضوع تھا “مشہور مذہبی شخصیت”۔
اس موضوع کے تحت ایک بچی نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت پر اظہارِ خیال کیا۔
تقریر کے دوران وہ بچی جب بھی لفظ “محمد” ادا کرتی تو صلّی اللہ علیہ واله وسلّم نہ کہتی۔کلاس میں بیٹھی ایک دوسری بچی کو یہ حرکت سخت ناگوار گزری۔ اس غیرارادی غلطی کو ایک دو دفعہ برداشت کرنے کے بعد بچی سے نہ رہا گیا، وہ اچانک اپنی نشست سے اُٹھی اور بلند آواز سے پکار اُٹھی:
“صَلى الله عليْهِ وَ سَلَّمـ …. صَلى الله عليْهِ و َسَلَّمـ”
ہال میں سناٹا چھا گیا۔اسکول کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی تھی۔
بچی کو فورا ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ یہودی اور عیسائی اساتذہ اور ماہرین ِنفسیات پر مشتمل
ایک ٹیم نے بچی سے بہت سے سوالات کئے اور اس بے ساختہ حرکت کے بارے میں پوچھا۔
اس نے سسکیوں اور ہچکیوں میں ایمان افروز جواب دیا:
“جب کوئی شخص ہمارے پیارے نبی صلّی اللہ علیہ واله وسلّم کا اسمِ گرامی استعمال کرتا ہے
تو اس پر لازم ہے کہ وہ صلّی اللہ علیہ واله وسلّم ادا کرے، میں اس سے باز نہیں رہ سکتی۔
حضور نبی صلّی اللہ علیہ واله وسلّم کا اسمِ گرامی سُن کر صلّی اللہ علیہ واله وسلّم کے الفاظ ادا کرنا
میرا ایمانی و دینی حق ہے اور
اس فریضے اور حق کی ادائیگی سے مجھے ڈسپلن کے نام پر روکا نہیں جا سکتا۔”
اس کی جرات پر سب ساکت رہ گئے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…