فیصل آباد(آئی این پی) لا ہور خود کش حملے کے بعدنیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصل آباد مین کو مبینگ آپریشن 11افراد کو حراست میں لیا گیا ایک پستول برآمدتفصیل کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصل آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیاضلع بھر میں حساس اداروں اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیاسنٹرل جیل کے اطراف پٹھان بستی ، ناولٹی پل کے ساتھ نئی آبادی ، سدھار بائی پاس اور جھنگ روڈ پر ہونے والے سرچ آپریشنزمیں
ایلیٹ فورس کی دس ٹیموں سمیت 300سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن 150مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی شناخت نہ رکھنے والے اور مشکوک ومجرمان اشتہاری11افراد کوحراست میں لے لیاگیاجبکہ ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا جس کے قبضہ سے ایک پستول برآمد ہوا سنٹرل جیل کے قریب پٹھان بستی سے تین مشکوک افراد پائندہ خان ، شاہد خان اور حکیم خان کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔