لاہور(این این آئی)مال روڈ پر ہونے والادھماکہ دشمن عناصر کی گہری سازش ہے جس کا مقصد پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد رکوانا ہے ،پاکستانی قوم ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گی بلکہ اس سانحہ سے ہمت و حوصلہ لے کر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مزید دو قدم آگے بڑھ کر لڑے گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ اور لاہور کی نائب
صدرمسرت جمشید چیمہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہچیئرنگ کراس چوک میں ہونے والا دھماکہ قومی سانحہ ہے لیکن پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ مال روڈ پر ہونے والا دھماکہ دشمن عناصر کی گہری سازش ہے جس کا مقصد پاکستان کو غیر محفوظ ملک قرار دلوا کر پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد رکوانا ہے ۔پاکستانی قوم پر عزم ہے اور انشا اللہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس سازش کو بے نقاب کیا جائے ۔ رہنمائوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔