لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل میں مبینہ کرپشن میں ملوث قومی کرکٹر ناصر جمشید کو نیشنل بنک آف پاکستان نے ملازمت سے فارغ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ناصر جمشید نیشنل بنک آف پاکستان کے اعزازی ملازم تھے اور اور وہ نیشنل بنک کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلا کرتے تھے۔ نیشنل بنک نے ناصر جمشید کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے پر انہیں نوکری سے فارغ کر
دیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصر جمشید نے مبینہ طور پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو مبینہ میچ فکسر کے ساتھ ملاقات کرنے کے لیے وٹس ایپ کیے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناصر جمشید کے اس عمل پر انہیں ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کر دیا ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی ہے ۔