لاہور(مانیٹرڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے مکمل سکیورٹی دینگے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی الرٹس پی ایس ایل کےحوالے سے نہیں تھا،
لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ کہ تمام ادارےملکرسیکیورٹی الرٹ پرکام کرتےہیں،دہشتگردوں کوعزائم میں کامیاب ہونےنہیں دیں گے۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ اب تک کی معلومات کےمطابق دھماکاخودکش تھا۔