لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں بارات پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ،پولیس نے دولہے کی والد کی جانب سے شک پر دلہن کو گرفتار کر لیا اوراس کا موبائل تحویل میں لیکر ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار رات شفیق آباد میں ہونے والی فائرنگ میں دولہے کے زخمی ہونے کے واقعے میں نیا موڑ آگیا ہے
دولہے کے والد پرویز اختر نے فائرنگ کا ذمے دار دلہن کو قرار دیتے ہوئے اس پر مقدمہ درج کرادیا ہے مدعی پرویز اختر کے مطابق دلہن زارا پر شک ہیں فائرنگ اس نے کرائی جس پر پولیس نے دولہن زارا اور دیگر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دولہن کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کا موبائل فون تحویل میں لے کر ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہیں۔