بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

جس گھر میں کُک زیادہ ہوتے ہیں

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

امریکا کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی مسلسل خسارے میں جا رہی تھی‘ کمپنی کے مالکان نے خسارے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے ایک کنسلٹنٹ ہائر کیا۔ کنسلٹنٹ نے دو ماہ کے مطالعے کے بعد کمپنی کے زوال کی بڑی دلچسپ وجہ بیان کی۔اس نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے دوران ڈائریکٹرز سے پوچھا ’’فرض کریں آپ میں سے کوئی صاحب کچن میں کام کررہے ہیں ‘

وہ ایک ڈش تیار کررہے ہیں‘ یہ ڈش جب تیاری کے قریب پہنچ جاتی ہے تو ایک دوسرے صاحب کچن میں داخل ہوتے ہیں‘ وہ ڈش کا ڈھکن اٹھاتے ہیں‘ کھاناسونگھتے ہیں اور پتیلی میں ایک چمچ مرچ ڈال دیتے ہیں۔ وہ صاحب جاتے ہیں تو دوسرے صاحب آ جاتے ہیں‘ وہ بھی ڈھکن اٹھاتے ہیں‘ ڈش دیکھتے ہیں اور اس میں نمک کا ایک چمچ ڈال دیتے ہیں۔ان کے بعد تیسرے صاحب آتے ہیں وہ بھی ڈش کودیکھتے ہیں اوراس میں دو بڑے چمچ کوکنگ آئل ڈال دیتے ہیں۔ کنسلٹنٹ چند لمحوں کیلئے رکا‘ اس نے ڈائریکٹر کی طرف دیکھااور دوبارہ بولا ’’اس کے بعد لوگ کچن میں آتے جاتے ہیں اور ڈش میں اپنی مرضی کی چیزیں ڈالتے جاتے ہیں۔ کوئی اس میں کالی ۔۔مرچ ڈال دیتا ہے‘ کوئی ادرک ڈال دیتا ہے‘ کوئی آلو‘ پیاز اور انڈے ڈال دیتا ہے‘ کوئی چولہا تیز کر جاتا ہے‘ کوئی چولہابجھا جاتا ہے‘ کوئی پانی ڈال دیتا ہے اور کوئی اس میں دودھ ڈال دیتا ہے۔ آپ بتائیے اس ڈش کا کیا بنے گا؟‘‘تمام ڈائریکٹر فوراً بولے ’’وہ ڈش کھانے کے قابل نہیں رہے گی‘‘ کنسلٹنٹ مسکرایا اور آہستہ سے بولا ’’آپ کی کمپنی کے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے۔ اس کا ہر نیا صاحب‘ نیا ڈائریکٹر ڈش میں اپنی مرضی‘ اپنی سوچ اور خواہش کے مصالحے ڈال رہا ہے چنانچہ آپ کی کمپنی بند ہو رہی ہے‘‘ کنسلٹنٹ نے کہا جس گھر میں کک زیادہ ہوتے ہیں‘اس گھر کے مالکان عموماًبھوکے سوتے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…