ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’درود پاک کی برکت سےفرشتے کی سزا معاف کر دی گئی‘‘

datetime 13  فروری‬‮  2017 |

حق تعالیٰ کائنات کے وجود کی توجہیہ پیش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’اے حبیب !اگر آپ نے نہ آنا ہوتا تو میں یہ کائنات تخلیق نہ کرتا‘‘۔ نبی آخر الزمان ﷺ حبیب تعالیٰ اور وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ آپﷺ کی حیات مبارکہ سراپا رحمت ہے جو قیامت تک بلکہ بعد از قیامت بھی نہ صرف انسانیت بلکہ تمام عالمین کیلئے سراپا رحمت ہے۔حق تعالیٰ کی آپﷺ سے محبت شب معراج اپنے عروج پر تھی جس کا ثبوت یہ واقعہ ہے۔

شب معراج سرور دو عالم ﷺ نے جو عجائبات دیکھے ان میں سے ایک فرشتہ بھی دیکھا جسے کے بال و پر جلے ہوئے تھے۔اس کو اس حالت میں دیکھ کر رحمت اللعالمینؐ نے حضرت جبریلؑ سے فرمایا۔’’اے جبریل اس فرشتے کو کیا ہوا؟جبریلؑ نے عرض کی ’’یا رسول ؐ اللہ ! اس فرشتے کو اللہ تعالیٰ نے ایک شہر تباہ کرنے کیلئے بھیجا تھا اس نے وہاں پہنچ کر ایک شیر خوار بچے کو دیکھا تو اسے رحم آگیا یہ اسی طرح اللہ کا حکم پورا کئے بغیر واپس آگیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے یہ سزا دی ہے‘‘۔ یہ سن کر رحمت اللعالمینﷺ نے فرمایا ’’اے جبریل کیا اس کی توبہ قبول ہو سکتی ہے‘‘۔ جبریل ؑ نے عرض کی کہ ’’قرآن پاک میں موجود ہےکہ ، جو توبہ کرے میں اسے بخش دیتا ہوں(القرآن)‘‘۔ یہ سن کر سید دو عالم ﷺ نے دربار الٰہی میں عرض کی ’’یا اللہ اس پر رحمت فرما اور اس کی توبہ قبول فرما‘‘۔ حضورﷺ کی درخواست پر رحمت الٰہی جوش میں آگئی ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزمانﷺ سے فرمایا کہ ’’اس فرشتے کی توبہ یہ ہے کہ آپﷺ پر دس بار درود پاک پڑھے‘‘۔آپ ﷺ نے اس فرشتے کو حکم سنایا تو اس نے دس بار درود پاک پڑھا، درود پاک پڑھنے کی دیر تھی کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو بال و پر عطا کر دئےے اور وہ اوپر کو اڑ گیا ۔ سارا معاملہ دیکھ کر تمام ملائکہ میں شور برپا ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے درود پاک کی برکت سے کروبیوں(فرشتوں) پر رحم فرمایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…