ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’شہر بے لباس‘‘ ایسا شہر جہاں لباس پہننا جرم مگر برہنہ رہنے پر ٹیکس دینا پڑتا ہے،جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے معاشرے میں کم لباس پہننا یا برہنہ رہنا اخلاق باختگی سمجھی جاتی ہے،مگر آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ یورپ کے ایک ملک میں ایسا شہر بھی ہے جہاں برہنہ رہنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ایک شرمناک شہر ایسا بھی ہے جہاں کپڑے پہننے پر پابندی عائد ہے

اس شہر کا نام کیپ ڈی ایج ہے جو فرانس کے ساحلی شہر مونٹ پیلئر کے قریب واقع ہے۔ساحلی شہر ہونے کی وجہ سے یہاں ہر سال موسم گرما میں ہزاروں سیاح آتے ہیں جنہیں اس شہر میں داخل ہونے سے قبل کپڑے اتارنا پڑتے ہیں ۔ یہ شہر ایک معمول کے شہر کی طرح ہے جہاں بینک، دفاتر، مارکیٹیں اور دیگر ضروریات زندگی کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہتی ہیں مگر دکانوں اور دفاتر کا تمام عملہ برہنہ ہوتا ہے ، شہری بے لباس گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شہر میں داخل ہونے والے سیاحوں کو جہاں شہر میں داخلے کیلئےننگا ہونا پڑتا ہے وہیں اس کے عوض 6پائونڈ ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔یہاں دیگر دنیا کی طرح قوانین بھی موجود ہیں ، کسی شہری کی جانب سے غیر سماجی روئیے کا مظاہرہ کرنے پر جہاں اسے جیل جانا پڑ سکتا ہے وہیں جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کیپ ڈی ایج شہر کو دنیا میں ننگوں کا سب سے بڑا شہر قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…