بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

خانہ کعبہ میں بیٹھ کر خواجہ سعد رفیق کیلئے خاص طور پر دعا کیوں مانگی؟

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جس قوم و معاشرے میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا، قوم سچائی، دیانتداری اور انصاف کا دامن پکڑ لے یقین ہے اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور ہو گی، پاکستان ریلوے جیسے قومی ادارہ کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم و معاشرے میں

سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائیونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں قوم کے نام پیغام میں کیا۔مولانا طارق جمیل نے پاکستان ریلویز جیسے قومی ادارہ کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیت اللہ میں بیٹھ کر خواجہ سعد رفیق کا انٹرویو سنا تو حرم شریف میں ریلوے کی بحالی اور خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم سچائی، دیانتداری اور انصاف کا دامن پکڑلے، یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عزت ،ْ کامیابی کا سہرا اسی کے سر سجتا ہے جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کو راضی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے و قوم میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا ،وہ ترقی کے زینے طے کرے گی اور جس قوم میں جھوٹ ،ْ دھوکا ،ْ ظلم ہو اس کیلئے ذلت یقینی ہے۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے ملکی ترقی و استحکام ،ْ خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کروائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…