پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’وہ ویڈیو جسے پاکستانی میڈیا سے ہٹا دیا گیا ‘‘

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے اینکر پرسن منصور علی خان نے پروگرام کے دوران سات سال پرانی بکی مظہر مجید کی ویڈیو چلا کر پاکستان کرکٹ بورڈ پر اور کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکرپرسن منصور علی خان نے اپنے پروگرام کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی

سات سال پرانی بکی مظہر مجید کی فوٹیج دوبارہ چلاکر کرکٹ جوئے کی روک تھام سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ اینکرپرسن منصور علی خان نے دعویٰ کیا کہ اس فوٹیج کو سات سال پہلے کھلاڑیوں کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے منـظر عام پر آنے کے ایک دن بعد ہی پاکستانی میڈیا سے ہٹا دیا گیا تھا، فوٹیج کے اندر مظہر مجید نے اس وقت ٹیم میں موجود 7کھلاڑیوں کی سپاٹ فکسنگ اور جوئے میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم کے 11میں سے 7کھلاڑی میرے ساتھ ہیں، ان کھلاڑیوں میں محمد عامر، محمد آصف، سلمان بٹ، عمر اکمل، کامران اکمل ،وہاب ریاض اور عمران فرحت کے بکی مظہر مجید نے اپنے ساتھ ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 11میں سے 7کھلاڑی میرے ساتھ ہیں۔اینکر پرسن منصور علی خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت سپاٹ فکسنگ میں ملوث تین کھلاڑیوں محمد عامر، محمد آصف، سلمان بٹ کے

خلاف تو ایکشن لیا گیا تھا مگر فوٹیج میں نام لئے گئے باقی چار کھلاڑیوں کے خلاف نہ تو کوئی ایکشن لیا گیا اور نہ ہی کوئی تحقیقات سامنے آئیں۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر پاکستان سپر لیگ میں شک کی بنیاد پر دو معروف کھلاڑیوں کو معطل کر کے وطن واپس بھیجا جا سکتا ہے تو سات سال پہلے ایک بہت بڑے بکی کے اعتراف اور انکشاف کے بعد

کامران اکمل ، عمر اکمل ، وہاب ریاض اور عمران فرحت کو کیوں کھیلنے سے روکا نہیں گیا۔ واضح رہے کہ پروگرام کے دوران اظہار خیال کیلئے سینئر صحافی مرزا اقبال بیگ، سابق پی سی بی عہدیدار ندیم اکرم،معروف تجزیہ کار زاہد مقصود اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…