اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرتعلیم سندھ ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو کافی عرصے سے علالت کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ڈاکٹر حمیدہ نے کراچی اور آکسفوڑ سے تعلیم حاصل کی نجی ٹی وی چینل ابتک کے مطابق انہوں نے لندن یونیورسٹی سے ساؤتھ ایشین ہسٹری میں پی ایچ ڈی
کی ڈگری حاصل کی۔سابق وزیرتعلیم سندھ یونیورسٹی جامشورہ میں شعبہ تاریخ کی سربراہ بھی رہیں۔وہ دوبارسندھ کی وزیرتعلیم رہ چکی ہیں۔اور اس وقت ان کاتعلق مسلم لیگ(ق)سے تھا۔ انتقال کرنے والی ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو سابق وزیراعلیٰ سندھ ایوب کھوڑو کی بڑی صاحبزادی تھیں۔