منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ لونڈی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017 |

حضر ت سعدی ؒ فرماتے ہیں کہ مامون الرشید نے ایک لونڈی خریدی جو انتہائی خوبصورت اور خوب سیرت تھی‘ مامون الرشید اس لونڈی کو خرید کر بے حد مطمئن تھا لیکن جب مامون الرشید اس لونڈی کے پاس گیا اور گفتگو شروع کی تو اس لونڈی نے انتہائی غرور اور نفرت سے منہ دوسری طرف پھیر لیا‘

بھلا بادشاہ کے مزاج پر یہ بات کیسے گراں گزرتی آخر اس لونڈی کی حیثیت بادشاہ کے سامنے چیونٹی سے بڑھ کر کیا تھی؟وہ غصے میں آپے سے باہر ہو گیا اور اس لونڈی کو اس گستاخی پر قتل کرنے پر آمادہ ہو گیا لیکن پھر اس کا تدبر اس کے غصے کے آڑے آ گیا‘ اس نے نہایت قہر آلود نظروں سے دیکھتے ہوئے لونڈی سے اس کے اس طرح کے برتاﺅ کا سبب پوچھا‘ لونڈی نے نہایت صاف جواب دیتے ہوئے کہا ” اے امیر المومنین! آپ بلاشبہ قتل کر ڈالیں لیکن مجھے آپ کی قربت پسند نہیں“۔ اب تو مامون کا غصہ آسمان سے باتیں کرنے لگا لیکن وہ ایک بار پھر اپنے آپ پر قابو پاتے ہوئے بولا ”اس گستاخی کی وجہ کیا ہے؟“ لونڈی نے سپاٹ لہجے میں کہا ” آپ کے منہ سے ناقابل برداشت بو آتی ہے جو مجھ سے ضبط نہیں ہوتی“۔ مامون کو اس سے پہلے کسی نے اس کی اس بیماری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا بھلا کس میں یہ تاب تھی کہ بادشاہ وقت کو اس کمزوری سے خبردار کرتا‘ اگرچہ مامون کو اس وقت لونڈی کی اس جرا¿ت پر پہلے سے بھی زیادہ غصہ آیا لیکن وہ خاموش ہو گیا اور تحمل مزاجی کاثبوت دیا‘ شاہی طبیب سے اس نے باقاعدہ علاج کروایا اور چند روز کے علاج کے بعد وہ بالکل صحت یاب ہو گیا اور اس صاف بیان پر لونڈی کی اس نے بہت عزت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…