کراچی (آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوٹیلٹی الاؤنسز میں اضافہ کر کے سمری پر دستخط کر دیئے‘سندھ کے 1 سے 22 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین و افسران مستفید ہوں گے۔محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو ارسال کی جانے والے سمری پر مراد علی شاہ نے دستخط کر دیئے جس کے تحت رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنسز میں باضابطہ طور پر اضافہ کر
دیا گیا۔چار گریڈ کے ملازم کا یوٹیلٹی الاؤنس 2 سے بڑھا کر 4 ہزار روپے ،9 سے 15 گریڈ کے ملازم کا یوٹیلٹی الاؤنس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔16 گریڈ کے ملازم کا یوٹیلٹی الاؤنس 4 ہزارروپے سے بڑھا کر 7 ہزار روپے 17 ، 18 اور انیس گریڈ کے افسران کا یوٹیلٹی الاؤنس 30 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ 22 گریڈ کے افسران کا الاونس 60 ہزار ہوگا۔