بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

ساہیوال سے کراچی جانے تیزگام ایکسپر یس میںآتشزدگی ،مسافروں کی چلتی ٹرین سے چھلانگیں 

datetime 11  فروری‬‮  2017 |

ساہیوال(آئی این پی)ساہیوال سے کراچی جانے تیزگام ایکسپر یس کی بوگیوں میں ڈائنگ کار کا گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے آتشزدگی ،مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائی 8 نمبر اے سی بوگی مکمل طور پر جل گئی اے سی پلانٹ کا آدھا حصہ جل گیا، ریلوے پولیس کے ملازمین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ لگنے والی اے سی کوچ اور اے سی پلانٹ کو دوسری بوگیوں سے علیحدہ کر کے پوری ٹرین کو جلنے سے بچا

لیا ۔فائر برلیگڈ ڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا،تیز گام میں آتشزدگی کی وجہ سے ساہیوال اور خانیوال کے درمیان ڈیرھ گھنٹہ تک ٹریفک معطل رہی ریلوے حکام نے تحیقات شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق ٹرین ساہیوال اسٹیشن سے 4 بج کر20 منٹ پر روانہ ہوئی ٹرین کے اندر تھانہ ساہیوال ریلوے پولیس کی گشت تھی ٹرین جب چھ بجے کے قریب راجپوت ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پہنچی تو اے سی پلانٹ میں قائم ڈائنگ کار کا گیس سلنڈرکھانا پکانے کے دوران لیک ہوتا رہا جس سے ڈائنگ کار اور اے سی پلانٹ میں آگ لگ گئی ،آگ لگنے کے بعد مسافروں اور عملہ نے زنجیر اور ویکم لگا کر گاڑی کو روک لیا اور قریبی 8 نمبر اے سی کوچ کے مسافروں میں اور اُن کا سامان نیچے اتارنے کا کام شروع کر دیا گیا مسافروں میں خوف ہراس بھگدڑ مچ گئی مسافروں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی کلمہ کا ورد کرنے لگے خواتین بچوں کی چیخوں اور خوف ہراس سے مسافروں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا اس مو قع پر پولیس ملازمین اور مسافروں نے ٹرین کے عملہ کے ساتھ مل کر اے سی پلانٹ اور اے سی کوچ کو ٹرین کی دوسری بوگیوں سے علیحدہ کر دیا اس کے باوجود اے سی بوگی مکمل طور پر جل گئی جب کہ اے سی پلانٹ کا آدھا حصہ جل گیا اطلاع ملتے ہی قریبی گاؤں سے دیہاتی بھی مسافروں کی مدد کے لیے آگئے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی اور مٹی سے آگ بجھانے

کی کوشش کی لیکن آگ زیادہ ہوتی گئی فائربرلگیڈ اور 1122 رسکیو اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچا،بعد میں فائربرلگیڈنے ایک گھنٹہ بعد آگ پر قابو پالیا اس واقعہ کے بعد کراچی جانے والی گاڑیاں علامہ اقبال ،جعفر ایکسپریس بزنس ایکسپریس اور مختلف اسٹیشنوں پر رُکی رہیں آگ بجھانے کے بعد تیزگام کی متاثرہ بوگی اور اے سی پلانٹ کو خانیوال اسٹیشن پر کاٹ لیا گیا اور اے سی بوگی کے مساٖفروں کو چھ نمبربوگی میں منتقل کر دیا گیا جس کے بعد تیزگام کو کراچی روانہ کردیا گیا



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…