پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ٹرمپ نے جو کہا کردکھایا،امریکہ بھر میں دھڑا دھڑ چھاپے،گرفتاریاں،بڑا کریک ڈاؤن شروع

datetime 11  فروری‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں دستاویزات نہ ر کھنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے جس میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا اور امیگریشن حکام کی جانب سے امریکا کی 6 ریاستوں میں چھاپے مار کر سینکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ٗ گرفتار کیے گئے افراد میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ٗ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 لاکھ تارکین کو امریکا سے نکالنے کا کہا تھا۔

دوسری جانب امریکہ میں 7 مسلم ممالک پر سفری پابندی کے فیصلے کو معطل کرنے والے ججوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ٗ ججوں کو دھمکیاں ملنے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر کے پولیس کی پٹرولنگ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی۔واضح رہے کہ فیڈرل ایپلیٹ کورٹ نے 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان ممالک پر پابندی کے فیصلے کی معطلی کو بحال رکھا تھا جس پرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز لہجے میں اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…