پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

ایک سو ساٹھ کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی جدید ٹرین،پاکستانیوں کو چین کے تعاون سے بڑی خبر سنادی گئی

datetime 11  فروری‬‮  2017 |

رائے ونڈ(آئی این پی) 350چینی کمپنیاں ریلوے ٹریک کا نظام درست بنانے میں مصروف ،2018میں لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین دس سے گیارہ گھنٹوں میں ایک سو ساٹھ کلو میٹر کی رفتار پر اپنا سفرمکمل کرے گی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غیر ملکی جرائد پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے فیورٹ ملک قرار دے رہے ہیں

چونکہ میاں نواز شریف فاصلے کم کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ان کی مدبرانہ پالیسیوں سے ہی آج ملک بلند مقام حاصل کررہا ہے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی اپگریڈیشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم این اے وزیر اعظم کے مشیر ملک افضل کھوکھر صوبائی رکن چوہدری گلزار احمد گجر ،چیف کورڈینیٹر چوہدی جاوید اقبال گجر ،مولانا طارق جمیل ،جیئر مین میاں مبشر حسین ،چیئر مین میاں داؤد خاں ،چیئر مین افضل میو، وائس چیئر مین حاجی رانا محمد اعظم خاں اور درجنوں کونسلرز حضرات اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی آخر میں اہلیان رائیونڈ نے مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دے رہی ہے،

الزام تراشیوں سے عوام کی کوئی بھلائی نہیں ہوسکتی ملک بھر میں چالیس ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو ،بحالی ،اور تزائن و آرا ئش کے بڑے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے 350چینی کمپنیاں ریلوے ٹریک کا نظام درست بنانے میں مصروف جبکہ 2018میں لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین دس سے گیارہ گھنٹوں میں ایک سو ساٹھ کلو میٹر کی رفتار پر اپنا سفرمکمل کرے گی ،رائیومڈ بین الاقوامی شہر میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے علاوہ روزانہ ہزاروں فرزندان اسلام تبلیغی سلسلہ میں آنے اور جانے کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کو کشادہ اور اپ گریڈیشن کا آغاز کر رہے ہیں ریلوے لینڈ ریکارڈ 90فیصد کمپیوٹرائز ہو چکا ہے ساڑے تین سالوں میں ریلوے کے نظام کو درست کرنے میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو فخر ہے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…