اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دیدی

datetime 10  فروری‬‮  2017 |

دبئی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دیدی۔لاہور قلندرز کی ٹیم کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں18.4اوورز میں128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔لاہور قلندرز کی جانب سے جیسن روے 27،برینڈن میکولم20، گرانٹ ایلیٹ اور سنیل نارائن 26،26رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ذوالفقار بابر ،محمد نواز اور حسن خان نے 2،2انور علی اور ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوئٹہ کی جانب سے اس شفیق اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد تیسرے ہی اوور میں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ کیون پیٹرسن اور کپتان سرفراز احمد بھی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے وہ بالترتیب 3 اور ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد نواز بھی صرف ایک ہی رنز بناسکے۔ روسوو 60 جب کہ اسد شفیق 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور کی جانب سے محمد عرفان نے 3، سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کے جیسن روے اور کپتان برینڈ ن میکولم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا مگر 34رنز کے مجموعی سکور پر جیسن روئے 27 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،جس کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور برینڈن میکولم 20،فخر زمان11،محمد رضوان اور سہیل تنویر 5،5 اور عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنا ئے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی ٹیم کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں18.4اوورز میں128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔لاہور قلندرز کی جانب سے جیسن روے 27،برینڈن میکولم20، گرانٹ ایلیٹ اور سنیل نارائن 26،26رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ذوالفقار بابر ،محمد نواز اور حسن خان نے 2،2انور علی اور ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…