بیجنگ(آئی این پی )چین میں رواں برس نئی توانائی سے چلنے والی 8لاکھ گاڑیاں فروخت ہونے کا امکان ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق نئی توانائی کو فروغ دینے کیلئے ملک بھر میں حکومت کی جانب سے مختلف طرح کی رعایت دی جا رہی ہے
جس کے تحت رواں برس 8لاکھ گاڑیاں فروخت ہونے کا قوی امکان ہے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت58فیصد زائد ہے ۔ چین اس زمرے میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والے اداروں کا اربوں ڈالرز کی سبسڈی فراہم کر رہا ہے اور اس کا مقصد شہری علاقوں میں فضائی آلودگی پر قابو پاتے ہوئے مقامی آٹو کی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے معاونت کرنا ہے ۔ گزشتہ سال نئی توانائی سے چلنے والی 5لاکھ7ہزار گاڑیاں چین میں فروخت کی گئی تھیں ۔