اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذہانت کے استادپاکستانی عبدالباسط نے کم ترین وقت میں کیمسٹری کے زیادہ سے زیادہ فارمولے یاد کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم عبدالباسط نامی پاکستانی شہری نے کم وقت میں کیمسٹری کے زیادہ سے زیادہ فارمولے یاد کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ عبدالباسط جدہ سعودی عرب میں پیدا ہوئے ہیں
اورپاکستانی سفارتخانے کے سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ پاکستان آ گئے اور یہاں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے بی اے اور بعد ازاں آئی بی اے سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ 2004 میں عبدالباسط دبئی منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے لوگوں کو ذہانت تیزکرنے کی تربیت دینا شروع کردی تھی۔