ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی) یونین کونسل ڈیوالہ کے 2015 ء میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کے خلاف جے یو آئی ف کے امیدوار عارف جلیل کی دائر رٹ پٹیشن میں پشاور ہائی کورٹ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم ڈیر ہ عمر امین گنڈہ پور اور ڈسٹرکٹ ممبر انعام اللہ خان کو معطل کر دیا جبکہ ضلع ناظم ڈی آئی خا ن عزیز اللہ علیزئی کو حکم امتناعی کے باوجو د انعام الحق سے ضلع ناظم کا ووٹ لینے پر انہیں غیر فعال کر دیا
تفصیلی فیصلہ 10فر وری کو سنایا جائیگا پٹیشنر عارف جلیل نے اپنی رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میر ے مقا بلے میں الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار انعام اللہ خا ن نے الیکشن میں مختلف پولنگ سٹینوں پر دھاندلی کی ہے جس کے ثبوت موجو د ہیں اور اس دھاندلی میں تحصیل ممبر عمر امین گنڈہ پور جو کہ صوبائی وزیر ما ل علی امین گنڈہ پور کے بھائی ہے نے بھی اس دھاندلی میں انعام اللہ کا ساتھ دیا پشاور ہائی کورٹ نے تحصیل ناظم کے الیکشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا اور اس الیکشن کے مین امیدوار عمر امین گنڈہ پور تھے عمر امین گنڈہ پور نے پشاور ہائی کورٹ میں عارف جلیل کی جانب سے رٹ پٹیشن کی دستبردار ی کیلئے درخواست جمع کرا ئی جو کہ عدالت نے منظور کر لی اورعمر امین گنڈہ پور تحصیل ناظم منتخب ہو گئے جے یو آئی ف کے امیدوار عارف جلیل نے دستبرداری کی درخواست کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا کہ اس درخواست پر دستخط میرے نہیں ہیں بلکہ یہ جعلی کئے گئے ہیں پشاور ہائی کورٹ نے آ ج وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عارف جلیل کی اپیل منظور کر تے ہوئے تحصیل ناظم ڈیرہ عمر امین گنڈہ پور اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل انعام اللہ کو معطل کر دیا اورضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی کو حکم امتناعی کے باوجو د انعام الحق سے ووٹ لینے کی پاداش میں اسے غیر فعال کر دیا عدالت نے تفصیلی فیصلہ 10فرور ی کو جاری کر نے کا اعلان کیا ہے ۔