ینگون(آئی این پی)ملائیشیا کا جہاز روہنگیا کے لیے امداد لے کر پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کا ایک بحری جہاز جو 2,300 ٹن امدادی اشیا لے کر ینگون پہنچا ہے۔ اس جہاز پر میانمار میں مشکلات کی شکار مسلمان روہنگیا اقلیت کے لیے خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج اس نسلی گروپ کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں، جنسی زیادتیوں اور دیگر جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
ملائیشیا کی طرف سے بھیجا جانے والا امدادی بحری جہاز فوڈ فلوٹیلا فار میانمار جمعرات نو فروری کو ینگون کی بندرگاہ پر پہنچا۔ملائیشین حکام کے مطابق بنگلہ دیش میں جو روہنگیامسلمان ویران جزیرے میں آبادکئے جائیں گے ان کے گھروں اور دیگرسہولتوں کی فراہمی کے ایک فنڈقائم کیاجائے گاجس میں جمع کردہ رقوم سے ان روہنگیامسلمانوں کے گھرتعمیرکئے جائیں گے ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے روہنگیامسلمانوں کوایک ویران جزیرے میں رہنے کی اجازت دے دی ہے لیکن کسی سہولت کااعلان تک نہیں کیاگیاہے ۔