اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلو بٹ کو سزا پوری ہونے پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔گلو بٹ کے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔جس کے بعد گلو بٹ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزا کو کالعدم قراردے دیاگیا۔
عدالت فیصلے کے مطابق گلو بٹ دیگر دفعات کے تحت اپنی سزا پوری کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ گلو بٹ کوسانحہ ماڈل ٹائون کے دوران توڑ پھوڑ اور خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 11 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔