ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

عشق و محبت کی دکان دیکھی ہے آپ نے؟

datetime 7  فروری‬‮  2017 |

حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ میرے دوستو! اللہ کی قسم کھا کر عرض کرتا ہوں اس عاجز نے مجمع میں کبھی اس طرح کی قسمیں نہیں کھائیں مگر آج میرے جی نے چاہا کہ یہ بات عرض کر دی جائے کہ اس عاجز نے بھی اپنی زندگی میں عشق کی ایک دکان دیکھی ہے اس کے گواہ حضرت حکیم عبداللطیف صاحب مدظلہ العالی ہیں وہ عشق کی دکان چکوال میں دیکھی تھی‘

وہاں پینے والے آتے تھے کوئی مشرق سے آتا تھا‘ کوئی مغرب سے آتا تھا‘ کوئی پشاور سے آتا تھا‘ کوئی کراچی سے آتا تھا‘ کہیں سے منیر صاحب چلے آ رہے ہوتے تھے‘ کہیں سے حکیم عبداللطیف صاحب آرہے ہوتے تھے‘ کہیں سے مولانا نعیم اللہ صاحب آ رہے ہوتے تھے کہیں سے کوئی عشق کی پڑیا لینے آتا تھا اور کہیں سے کوئی عشق کا پیالہ پینے کے لئے آتا تھا یہ عشق کے سودائی‘ یہ محبت الٰہی کے منگتے یہ محبت الٰہی لینے والے فقیر بے تاب ہو کر اپنے گھروں سے کھنچے چلے آتے تھے۔
یہ وہاں جاتے تھے وہاں ایک مربی اور شیخ تھے جن کی زندگی اللہ رب العزت کے حکموں کے مطابق ڈھل چکی تھی جن کا سینہ عشق الٰہی سے بھر چکا تھا وہ عشق کی دوا پیتے تھے کبھی کسی کو تنہائی میں بٹھا کر دیتے‘ کبھی کسی سے بیان کروا دیتے‘ کبھی کسی کو سامنے بٹھا کر دیتے‘ کبھی کسی کو ڈانٹ پلا کردیتے‘ جو عشق کی دوا پی لیتے تھے وہ اپنے سینوں میں عشق کی گرمی لے کر جاتے تھے‘ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ جب ان حضرات کے دلوں میں انہوں نے عشق کی ایسی گرمی بھر دی تو پتہ نہیں کہ اللہ نے ان کے اپنے دل میں عشق کی کیا حرارت رکھی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…