ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے علمی کمالات

datetime 7  فروری‬‮  2017 |

علمائے کرام میں بعض نے بہت ہی کم عمری میں علم کے جام پہ جام پئے‘ حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے حالات زندگی میں لکھا ہے کہ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ تیرہ سال کی عمر میں امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ بن چکے تھے۔ اس عمر میں انہوں نے درس قرآن دینا شروع کر دیا تھا‘ یہ وہ وقت تھا جب سفید بالوں والے بڑے بڑے مشائخ ان کے حلقہ درس میں بیٹھا کرتے تھے۔ ایک دفعہ درس قرآن دے رہے تھے‘

اسی دوران دو چڑیاں لڑتی ہوئی ان کے قریب آ کر گریں یہ کم عمر تو تھے ہی سہی انہوں نے اپنا عمامہ اتارا اور ان چڑیوں کے اوپر رکھ دیا‘ اب درس قرآن کے درمیان جو یہ کام کیا تو جو مشائخ بیٹھے تھے انہوں نے اس چیز کو mind (محسوس) کیا کہ یہ ادب کے خلاف ہے چنانچہ انہوں نے عمامہ اپنے سر پر رکھا اور یہ فرمایا کہ بچہ تو بچہ ہی ہوتا ہے چاہے کسی نبی کا بیٹا ہی کیوں نہ ہو پھر ان مشائخ کی تشفی ہو گئی کہ ہاں کم عمری کی وجہ سے ایسی باتیں ہو سکتی ہیں۔
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے علم و اخلاص کے بے پایاں فیض
سیدنا عمر بن خطابؓ کے پاس علم‘ عمل اور اخلاص سے ملنے والی قوت اور طاقت موجود تھی‘ اور اسی قوت اور طاقت کی وجہ سے اللہ رب العزت نے دنیا کے فرمانرواؤں اور بادشاہوں کے تاج ان کے قدموں میں لا کر ڈال دیئے‘ فقیرانہ زندگی تھی لیکن وقت کے بڑے بڑے سپرپاور والے بادشاہ قیصر اور کسریٰ بھی تھرایا کرتے تھے‘ نام سن کر کانپتے تھے‘ لرزہ براندام ہو جاتے تھے اس لئے کہ ان کے پاس علم‘ عمل اور اخلاص کی قوت موجود تھی۔
یک مرتبہ حضرت عمرؓ منبر پر کھڑے ہیں اور اس وقت کہہ رہے ہیں ’’اے ساریہ! پہاڑ کی طرف سے دھیان رکھنا‘‘ ہوا ان کو پیغام کو زبان سے لے کر ان کے امیر لشکر تک پہنچا دیتی ہے یہ ان کا ہوا پر حکم چل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…