ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

نسبت نقشبندیہ کی برکت بوقت غرغرہ بھی

datetime 7  فروری‬‮  2017 |

حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے ایک واقعہ سنایا کہ ہمارے ایک پرانے دوست ہیں وہ میرے ہم عمر بھی ہیں اور کلاس فیلو بھی ان کے والد صاحب سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت تھے‘ جب وہ فوت ہوئے تو یہ عاجز بیرون ملک میں تھا‘ واپسی پر اس دوست نے یہ واقعہ مسجد میں باوضو کھڑے ہوکر خود سنایا۔ وہ کہنے لگا کہ میرے والد صاحب پر موت کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔

ہم سب بھائی‘ بہن قریب بیٹھ گئے کسی نے سورہ یسین پڑھنا شروع کر دی اور کسی نے کلمہ پڑھنا شروع کر دیا‘ کہنے لگے کہ میں اپنے والد کے چہرے کے بالکل قریب ہو کر بیٹھ گیا اور اونچی آواز سے ’’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘‘ کہنا شروع کر دیا میں پندرہ منٹ ان کے چہرے پر ٹکٹکی باندھ کر دیکھتا رہا اور کلمہ پڑھتا رہا مگر میرے والد کے ہونٹ گویا سلے ہوئے تھے اور کچھ حرکت نہ کی اتنے میں بہن نے اشارہ کیا کہ ابو کے پاؤں پہلے کھڑے تھے اب وہ ڈھیلے‘ اس سے محسوس ہوا کہ پاؤں کی طرف سے روح نکلنا شروع ہو گئی ہے تھوڑی دیر کے بعد میں نے دیکھا کہ والد صاحب کے گھٹنے جو پہلے کھڑے تھے وہ بھی ڈھیلے پڑ گئے ابھی تک سانس تیز ہو کر اکھڑی نہیں تھی لیکن اب پہلے کی بہ نسبت سانس تیز ہونا شروع ہو گئی ہمیں صاف پتہ چل رہا تھا کہ اب چند منٹوں کی بات ہے کہنے لگے کہ جب میں نے گھٹنوں کو ڈھلتے ہوئے دیکھا تو اس وقت میرے دل میں بات آئی کہ میں پندرہ منٹ سے ابو کے چہرے کی طرف دیکھ رہا ہوں میں نے ان کے ہونٹ ہلتے نہیں دیکھا کیا میرے والد صاحب دنیا سے کلمہ پڑھے بغیر رخصت ہو جائیں گے؟
یہ سوچ کر میں زارو قطار رونے لگ اور دعائیں مانگنے لگا‘ کہنے لگے کہ اچانک میرے دل میں ایک خیال آیا اور میں نے یہ دعا مانگی ’’اے اللہ میرے والد کا تعلق شیخ ذوالفقار احمد دامت برکاتہم کے ساتھ ہے ان کا تعلق اپنے شیخ کے ساتھ ہے اوپر چلتے چلتے یہ روحانی تعلق نبی اکرمﷺ تک پہنچتا ہے اے اللہ! اگر اس نسبت کا تیرے ہاں کوئی مقام ہے تو اس کی برکت سے میرے والد کو کلمہ پڑھنے کی توفیق عطا فرما دے‘ کہنے لگے کہ میں نے پلک جھپکنے کی دیر میں دعا مانگی اور میرے والد نے ہوٹ کھول کر پانچ مرتبہ کلمہ پڑھا اور اللہ تعالیٰ کو پیار ہو گئے۔ سبحان اللہ
اللہ رب العزت کے ہاں نسبت کا بڑا مقام ہے ہمارے اسلاف کی زندگیاں تقویٰ سے بھری ہوئی ہیں ہم تو مفت خورے ہیں ہماری اپنی محنت تو ہے ہی نہیں لیکن ہمارے بڑے واقعی اللہ کے مقبول بندے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…