جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی،پاکستان کر کٹ بورڈ کے بڑوں نے دبئی میں سرجوڑ لیے

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ کے بڑے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ دبئی میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں جس میں مستقبل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔مصباح الحق کے مستقبل سمیت نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بات چیت ہوگی۔ پی سی بی چیئر مین شہریار خان کا کہنا تھا کہ میٹنگ دبئی میں طلب کی گئی ہے

 

جس میں مکی آرتھر، انضمام الحق کے علاوہ شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد شرکت کریں گے۔امکان ہے کہ بڑوں کی اہم میٹنگ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔مکی آرتھر اور انضمام الحق کا نکتہ نظر اہم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر اعلی اور ٹی ٹوئینٹی کپتان سرفراز احمد کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق الگ الگ سوچ رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کے بڑے مکی آرتھر سے کوچز کی کارکردگی کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ کئی کوچز کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی ہے۔ شہریار خان کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے پی ایس ایل کا ایک ماہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی دوران کئی فیصلے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…