جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

بیوی کا شوہر اورشوہر کا بیوی کا موبائل فون چیک کرناجائز یا ناجائز؟ مولانا طارق جمیل نے وضاحت کردی

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)بچوں کی اچھی تربیت ضروری ہے ،موبائل لیپ ٹاپ سے زیادہ اپنے بچوں کو وقت دیں ، آج بچوں میں مختلف قسم کے امراض جنم لے رہے ہیں ، موبائل فون کے غلط استعمال نے زندگیاں تباہ کرکے رکھ دی ہیں، شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے پر اعتماد کا نام نکاح ہے ، شک وبداعتمادی نے بہت سارے گھر اجاڑ دیئے، ، علماء4 کرام کی ذمہ داری بنتی ہے معاشرتی مسائل کو منبروں محراب سے بیان کریں۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے صاحبزادے مولانا فرحان نعیم کا نکاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معروف عالم دین مولانا منظور مینگل ،شیخ الحدیث مولانا عبدالحمیدخان غوری ،مولانا غلام رسول ، مولانا نعمان نعیم سمیت دیگر علماء4 کرام بھی موجود تھے ، مولانا طارق جمیل نے مولانا فرحان نعیم کا نکاح بھی پڑھایا اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نکاح کا مطلب دو جانوں کا یکجاں ہونا ہے ، مرد کا عورت پر اعتماد کرنا اس حدتک کہ یہ ایک جان ہوجائیں اس کو نکاح کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اس رشتے کیلئے خوبصورت لفظ کا انتخاب کیاہے ،نکاح کا ایک مطلب اعتماد ہے موجودہ زمانے میں شک اور بداعتمادی اتنی پھیلی ہوئی ہے کہ بیوی شوہر پر شوہر بیوی پر شک کرتاہے ایک دوسرے کے موبائل چیک کرتے ہیں ، اس شک اور بداعتماد ی نے بہت گھرانوں کو اجھاڑ دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سب سے اہم رشتہ میاں بیوی کا ہے ، قرآن مجید نے دیگر معاملات پر چند آیا ت ہیں لیکن میاں بیوی کے رشتے کا سینکڑوں آیات میں تذکرہ ہے ، انہوں نے کہاکہ جس معاشرے میں نکاح کا رواج نہیں ہوتا وہاں فحاشی وعریانی عروج پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ علماء4 کرام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرتی مسائل کو منبرو محراب سے بیان کریں لوگوں کو بتائیں وہ اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں اولادوں کو صالح بنائیں ،

انہوں نے کہاکہ گھریلوں جھگڑوں اور تنازعات کی وجہ سے خاندان ا جڑ رہے ہیں ، اللہ کے نبی نے ہر چیز کی امت کو تعلیم دی ہے ، موبائل اور لیپ ٹاپ سے زیادہ توجہ اپنے بچوں پر توجہ دیں ، یہ استعمال کی چیز ہے اس کا درست استعمال کریں آج موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے زندگیاں تلخ ہوگئیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…