جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قطری شہزادے کیساتھ معاہدے کی حقیقت،ن لیگ کے اہم رہنما بالاخرحقیقت سامنے لے آئے

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاہے کہ قطری شہزادے کیساتھ کیا جانیوالامعاہدہ نجی نوعیت کا ہے ‘پاکستان اور قطر کی حکومت کے درمیان ہرگز نہیں۔اتوار کے روز گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ حسین نواز اوران کے وکلا ہزار ہا مرتبہ یہ بات کہہ چکے ہیں ہم نے قطری شہزادے کیساتھ کاروباری معاہدے نجی بنیادوں پر طے کئے تھے لیکن پی ٹی آئی اس بات کو ماننے پر تیار نہیں اور میں نہ مانوں کی رٹ پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر احساس ذمہ داری خود پیدا کرنی ہوگی میں جب بھی پریس کانفرنس کرتا ہوں تمام دستاویزات اور ثبوتوں کی بناپر کرتا ہوں ،پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے دستاویزات کی کاپیاں موقع پر موجود صحافیوں کو دی جاتی ہیں اور پھر بات شروع کی جاتی ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ مخالفین مجھے ان کا اصل چہرہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں تحریک انصاف والے ہیں جو بغیر کچھ سوچے سمجھے کچھ جو منہ میں آتاہے بولنا شروع کردیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…