بئی (آئی این پی )دبئی میں قحبہ خانے کے مالک کے ہاتھوں قتل ہونے والی 19سالہ لڑکی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے 3پاکستانی شہریوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ 4پاکستانیوں نے 19سالہ لڑکی کی لاش کو ٹھکانے لگایا جسے انکےہم وطن نے قتل کردیا تھا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ 4ملزمان میں سے ایک ملزم لاش کو دفنانے والے دن ہی دبئی سے فرار ہوگیا تھا جبکہ تین دیگر ملزمان جن کی عمریں 26،27اور37سال ہیں پر انیلہ اسلام کی لاش چھپانے کا الزام عائد کردیا گیا ۔گرفتار افراد نے بتایا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والا بھی پاکستانی شہری اور قحبہ خانے کا مالک ہے جس نے انیلہ کو ایک گاہک سے بھاگ جانے کے بعد قتل کردیا۔ ام القوعین میونسپلیٹی کے ایک ورکر کو 26جون کو صبح آٹھ بجے کے قریب لاش ملی تھی جس نے پولیس کو کال کرکے بلایا۔مقدمے کی اگلی سماعت 17فروری کو ہوگی ۔