ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

شیمپو کے ایسے حیران کن کمالات جو آپ کی زندگی بدل دیں

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شیمپو کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا بلکہ روزمرہ میں بال دھونے کیلئے استعمال بھی کیا ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالوں کی چمک بڑھانے کیساتھ یہ سلوشن کیا کچھ کرسکتاہے؟
لیدر کے جوتوں اور پرس کو نئی زندگی دیں:
اپنے چمڑے یا لیدر کے جوتوں اور پرس کی نئی زندگی کیلئے مہنگے سلوشنز خریدنے کی ضرورت نہیں کچھ مقدار میں شیمپواور ایک صاف کپڑا یہ کام کر سکتے ہیں۔شیمپو کو جوتوں کے خراب حصوں پر لگا کرکپڑے سے رگڑیں تو اس کی صفائی کیساتھ اسکی رنگت میںبھی نئی جان آجائیگی اور یہ آپ کے جوتوںکو نمک کے داغوں سے بھی تحفظ دیگا۔
منجمد زپ کو ٹھیک کریں:
اگر تو آپ کی زپ کسی جگہ پھنس گئی ہے تو اس پر زورلگا کر اسکے توڑنے کے بجائے روئی لیکر اس پر تھوڑاسا شیمپو لگائیں ۔شیمپو زپ کو آسانی سے حرکت کرنے میں مدد کریگااور زپ میں پھنس جانے والا کچرا بھی اگلی دھلائی میں نکل آئے گا۔
گاڑی کی صفائی:
شیمپو میں چکنائی کاٹنے کی طاقت گاڑی پر بھی کام کرتی ہے۔ایک چوتھائی کپ شیمپو کو پانی کی ایک بالٹی میں ملائیں اور اس سے گاڑی کو صاف کر لیں۔
پیروں میں نئی جان ڈالیں:
اپنے پیروں میں رات کو سوتے وقت شیمپو کی کچھ مقدار سے مالش کریں اور کاٹن کی جرابیں چڑالیں ۔صبح جب آپ اٹھیں گے تو پیر ہموار اور ریشمی محسوس ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…