گوجرخان(این این آئی) مسلح افراد لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے بھرا کنٹینر چھین کر فرا ر واقعہ جی ٹی روڈ مجید موڑ پر پیش آیا ڈاکوؤں کا ایک ساتھی رکشہ پر بیٹھ کر شہر کی جانب سے موقع پر آیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جی ٹی روڈ پر سفید رنگ کی کرولا گاڑی میں سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے مجید موڑ کے قریب سامان سے لدے ایک کنٹینر کوگن پوائنٹ پرروک لیا
کنٹینر کے مالک عمر فاروق نے گوجر خان پولیس کو بتایا کہ ان ڈاکوؤں نے کنڈیکٹر ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر قریبی جھاڑیوں میں پھینک دیا اسی دوران شہر کی جانب رکشہ پر سوار ان ڈاکوؤں کا چوتھا ساتھی شہر کی جانب سے آیا جس نے ڈرائیور کنڈکٹر پر پستول تانے رکھا اور یہ مسلح افراد کنٹینر لے کر فرار ہو گئے مالک عمر فاروق کے مطابق کنٹینر قیمتی ایلومینیم کے علاوہ دیگر اشیاء سے بھرا پڑا تھا اور یہ سامان کراچی سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا مالک کے مطابق اس سامان کی قیمت ساٹھ لاکھ روپے بنتی ہے تھانہ گوجر خان نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے