اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر کا انتہائی حیرت انگیز اور بالکل مفت علاج دریافت کر لیا۔ اس سلسلے میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نماز کےلئے کئے جانے والا وضو بلڈ پریشر کا فوری اور مفت علاج ہے۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وضو کے دوران جب ہم اپنا چہرہ اور کہنیوں تک ہاتھ اور پائوں دھوتے ہیں اور سر کا مسح کرتے ہیں تو رگوں میں دوڑنے والے خون کی رفتار نارمل اور صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے
جس سے انسان سکون محسوس کرتا ہے اور اس کے خوشگوار اور حیرت انگیز اثرات اعصابی نظام پر بھی پڑتے ہیں جس سے دماغ کو آرام ملتا ہے، اعضائے رئیسہ ، سر، پھیپھڑے، دل اور جگر وغیرہ کی کارکردگی بحال ہوتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں واضح کمی سامنے آنے لگ جاتی ہے، وضو سے چہرے اور ہاتھوں پر رونق اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وضو کرانے سے اسے میں واضح کمی ہو جاتی ہے۔