کپتان کے وکیل تو بہت کمزور ہیں ۔۔ آپ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کو ادھار کیوں نہیں دے دیتے ؟  اینکر پرسن کے سوال پر پی پی رہنما نے کیا جواب دیا ؟

2  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ سےسوال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس اس وقت مضبوط وکیل نہیں ہیں تو پی پی اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو پانامہ کیس لڑنے کیلئے پی ٹی آئی کو ادھار کیوں نہیں دے دیتی ؟قمر زمان کائرہ نے

پیپلزپارٹی کا مئوقف دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جسے چاہیں وکیل کر لیں مگر پیپلزپارٹی کے حوالے سے اگر پوچھا جائے کہ وہ کیوں پانامہ کیس میں فریق نہ بنی تو اس کی وجہ اپوزیشن کا وہ کرپشن کے خلاف مشترکہ بل ہے جو کہ سینٹ سے پاس ہو چکا ہےاور قومی اسمبلی سے پاس ہونا باقی ہے ، جب تک وہ قومی اسمبلی سے پاس نہ ہو جائے،عدالت پانامہ کیس کے حوالے سے خودمختار نہ ہو جائے،اور پانامہ کیس کے حوالے سے حدود و قیود نہ طے کر لی جائیں پیپلزپارٹی سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے نہیں اترے گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے ٹی او آرز طے نہ ہونے سے یہ کیس ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے والی بات ثابت ہو گا۔ قمر زمان کائرہ نے ن لیگ اور میاں محمد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ لوگ اخلاقیات اور میڈیا ٹرائل ہونے پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف میمو گیٹ سکینڈل اور رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کے باہر اپنی عدالت لگا لیتے تھےاور کیا کچھ نہیں کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…