اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

اشیاء کی پہلی خاتون رافعہ قسیم بیگ کی جنون اورجذبے نے خیبرپختونخوا کی بیٹیوں کوجگا دیا

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

پشاور(این این آئی) اشیاء کی پہلی بم ناکارہ بنانے والی خاتون رافعہ قسیم بیگ کی جنون اورجذبے نے خیبرپختونخوا کے بیٹیوں کوجگا دیا،رافعہ نے جس عزم کااظہارکیا تھا وہ اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے،اورمزید گیارہ خواتین نے بم ناکارہ بنانے کی تربیت مکمل کرلی ۔

خیبرپختونخوا کی خواتین میں بم ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کرنیکا رجحان بڑھنے لگا۔تین بہنوں سمیت ایلیٹ فورس کی گیارہ خواتین اہلکاروں نے بم ناکارہ بنانے کی تربیت مکمل کرلی۔نوشہرہ پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ میں گیارہ خواتین سمیت اسپیشل یونٹ کے چوبیس اہلکاروں نے بم ناکارہ بنانے کی بنیادی تربیت مکمل کرلی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں کرک سے تعلق رکھنے والی تین بہنیں بھی شامل ہیں۔ اہلکاروں کو ایک ہفتے کی بنیادی تربیت کے دوران بم کی شناخت اور ناکارہ بنانے کی تربیت دی گئی ہے۔ خواتین اہلکاروں کاکہنا تھا کہ رافعہ قسیم بیگ کی ہمت اورجذبے کودیکھ کر ہم نے بھی بم ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کرنے کافیصلہ کیا اوراپنے سینئر کودرخواست دیکر انہوں نے ہمیں موقع دیا۔انکاکہنا تھا کہ ہم خواتین بھی امن وآمان کی برقراررکھنے کیلئے اپنی جدوجہد کریں گے ہم بھی مردوں سے کم نہیں۔نوشہرہ کے سکول آف ایکسپلوسیو ہنڈلنگ میں سپیشل کامبیٹ یونٹ کے 13 جبکہ ایلیٹ فورس کی 11خواتین نے کامیابی سے بم ناکارہ بنانے کی بنیادی تربیت مکمل کر دی ہے۔ اہلکاروں کو ایک ہفتے کی بنیادی تربیت کے دوران بم کی شناخت اور ناکارہ بنانے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ سکول پرنسپل کے بقول دیگر صوبوں کی خواتین بھی اگر ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے آئے تو انہیں بھی تربیت دی جائے گی۔

نوشہرہ کے اسکول اف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ میں کرک سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں پری گل،سمینہ اور رخسانہ نے بھی کامیابی کے ساتھ بم ناکارہ بنانے کی بنیادی تربیت مکمل کرلی۔بڑی بہن پری گل کے بقول انکے والد معذور ہیں اور نامسائد حالات کے باوجود بھی تعلیم حاصل کرکے پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…