بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ممتاز قادری کی رہائی کے بدلے خون بہا کی پیشکش

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیو ڈیسک)بریلوی مکتبہ فکر کی نمائندگی کرنے والی مذہبی جماعتوں نے منگل کو یہاں اعلان کیا کہ ممتاز قادری کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔یاد رہے کہ ممتاز قادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔انہوں نے ممتازقادری کو بری کروانے کے لیے سابق گورنر کے خاندان کو خون بہا کی ادائیگی کی بھی پیشکش کی۔ ممتاز قادری اپنے جرم کا خود اعتراف کیا تھا۔کراچی پریس کلب پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے پاکستان، جماعتِ اہلِ سنت، پاکستان سنی تحریک اور پاکستان سنی الائنس کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر متحمل اور غیرمتشدد مذہبی حلقوں کے ساتھ یکساں سلوک کررہی ہے۔جمیعت علمائے پاکستان کے شبیر ابو طالب نے کہا ’’حکومت ایسے چیلنجز پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے، جس سے بالآخر خود اس کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔‘‘انہوں نے کہا ’’اہلِ سنت مکتبہ فکر کی نمائندہ جماعتیں کسی قسم کا انتشار یا تشدد کو متحرک نہیں کرنا چاہتیں۔ ہم ممتاز قادری کے معاملے پر صحتمند مباحثے کے لیے تیار ہیں۔‘‘شبیر ابو طالب نے کہا کہ ان کے مسلک کی جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ممتاز قادری کے خلاف اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، اور اس کے لیے قانونی ماہرین اور سینئر وکلاء4 کے ساتھ ملاقاتیں کی جارہی تھیں۔‘‘انہوں نے کہا ’’ہماری یادداشت میں ریمنڈ ڈیوس کا مقدمہ اب بھی تازہ ہے۔ ملک کی سیاسی قیادت نے قومی سلامتی پر سمجھوتہ کیا اور اسلامی قوانین کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قاتل (ریمنڈ ڈیوس) کو رہا کردیا گیا۔ ہم (ممتاز قادری کی رہائی کے لیے) سلمان تاثیر کے خاندان کو خون بہا کے ضمن میں بھاری رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز ممتاز قادری کو دہشت گردی کے الزامات سے بری کردیا تھا، لیکن پاکستان پینل کوڈ کے تحت ان کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ممتاز قادری سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا محافظ اور پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کا سابق کمانڈو تھا، جس نے چار جنوری 2011ء4 کو سلمان تاثیر کو اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں قتل کردیا تھا۔پاکستان پینل کوڈ کے تحت ممتاز قادری کی سزا کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر ناراض ان مذہبی جماعتوں نے اشارہ دیا کہ وہ قادری کی رہائی لوگوں کو سڑکوں پر لے آئیں گی۔شبیر ابو طالب نے کہا ’’ہم اب جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ہماری جدوجہد جمہوری اقدار کے تحت اور پْرامن رہے گی۔ ہم احتجاج کے نام پر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے نہیں جارہے ہیں۔ کراچی میں جمعہ کے روز نمائش چورنگی پر احتجاج کیا جائے گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ اہلِ سنت مکتبہ فکر کی نمائندہ جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا گیا تھا، جس میں اپنے مقاصد کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…